ایکواڈور ، پولیس نے دو ساحلی صوبوں پر   حملے کرنے والے 28 مسلح افرادگرفتار  کرلیا

Nov 04, 2022


کوئٹو۔(اے پی پی)ایکواڈور میں پولیس نے دو ساحلی صوبوں پر   حملے کرنے والے 28 مسلح افرادگرفتار  کرلیا ۔ چینی خبر رساں ادارے نے ایکواڈور کے  وزیر داخلہ جوآن زاپاٹاکے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے دو ساحلی صوبوں پر  دو روز قبل   حملیکرنے والے  28  مسلح افراد کو گرفتار کیاہے۔  کارروائی کے دوران مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ  کے تبادلے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ کہ یہ گرفتاریاں گزشتہ  روز کی گئیں جن میں  پولیس اور مسلح افواج کے خصوصی گروپوں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران مسلح افراد کے قبضے سے 8 آتشیں اسلحہ، 227 گولہ بارود، 3 رائفلیں، 3 پستول، 60 ڈیٹونیٹنگ کیپسول ،  13 موبائل فون، ایک موٹر سائیکل، ایک گاڑی اور پولیس کی تین وردیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔
ایکواڈور28افراد گرفتار

مزیدخبریں