اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں، شارٹ کٹ مارچ میں نہ لوگ نکل رہے نہ ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہوکر کہتے ہے کسی سے بات نہیں کروں گا، جس کو تحریک انصاف کے رہنما سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کا طرز سیاست ہے، پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نہ کرنی پڑتی شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے، اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر انہیں ملک کا بادشاہ بنا دیا جائے ، جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کریں گے تو بند گلی میں ہی جائیں گے
شیری رحمان