سی پیک کو تیزی سے  بڑھانے پر اتفاق خارجہ محاذ پر بڑی کا میابی :نیئر بخاری


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے بیان  میں کہا ہے کہ سی پیک کو تیزی سے آگے بڑھانے پر اتفاق خارجہ محاز پر حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے  ،پاک چین اقتصادی راہداری اور مثالی  پاک چین دوستی پائیدار معاشی ترقی کی ضامن ہے ،جمہوری نظام کے خلاف لانگ مارچ کی  جی ٹی روڈ سڑک چھاپ واک میں "تبدیلی "  ہو چکی ہے  ،اتحادیوں کا اعتماد کھو جانے والا عوامی حمایت سے بھی محروم ہو رہا ہے  ،لوگوں کے تیور دیکھتے ہوئے عمران خان کابینائء گروپ اور  پی ٹی آئی  ممبران پارلیمنٹ  کی بڑی تعداد خونریزی بیانیہ پروگرام سے لاتعلق ہے  ،صوبائی حکومت پنجاب کو عمران خان کے انجوائے منٹ پروگرام  میں سرکاری گاڑیوں اور صوبائی وسائل کے بے دریغ استعمال کا حساب دینا ہو گا ،جمہوری جدوجہد سے آزاد ہونے والی مملکت کی قدر و منزلت کا مقام جمہوری تسلسل میں ہے ،جی ٹی روڈ مرحلہ وار واک میں دوسرے صوبوں سے بلوائے خصوصی مہمان شریک ہیں جنوبی پنجاب کے شہری مکمل  لاتعلق ہیں ،،غیر جمہوری سوچ کا لاہور فرلانگ مارچ خونریزی بیانیہ  شہریوں نے مسترد کیا ہے  ،تاجر برادری سول سوسائٹی لانگ مارچ کو ملکی معیشت کے خلاف گہری سازش قرار دے رہی ہے۔
نیئر بخاری 

ای پیپر دی نیشن