عمران خان کی جلد،مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں: خورشید شاہ

Nov 04, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر سیاست میں تشدد کو ہر گز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی بدترین جبر و تشدد کا شکار رہی ہے اور ہم نے جبر و تشدد کی ہمیشہ بھرپور مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے میں ملوث گرفتار شخص سے مکمل چھان بین ہونی چاہئے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر عمران خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی اور سیکیورٹی کے ذمہ داران کی کوتاہی کا تعین بھی ضروری ہے۔
خورشید شاہ

مزیدخبریں