اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں حالات مکمل پر امن ہیں اسلام آباد میں آمدورفت بشمول ریڈ زون کے تمام راستے کھلے ہیں اسلام آباد میں ہمہ قسمی اسلحہ ساتھ رکھنے ، نمائش اور مسلح نقل و حرکت پر پابندی ہے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ضلع بھر میں داخلہ اور خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی ہے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ترجمان پولیس نے کہا کہ تمام افسران کو خود اپنی نفری کے ہمراہ رہنے کا حکم دیا گیا ہے عوام سے گذارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔
وفاقی پولیس