اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہاں ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑگیا ہے وہ سب کو شکست دے گا تعیناتی کے مسئلے پر نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کا جواب دے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے اس لئے حالیہ چین کے دورے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ساری دنیا جانتی ہے غیر مقبول سامراجی حمائت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے نہ حمائت مل رہی ہے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈنگ ٹپائو غریب مکائو حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔
شیخ رشید