عمران خان خودسلیکٹڈ، اہم تعیناتی میرٹ پر کرنا چاہتا ہے : جے یوآئی


اسلام آباد(نا مہ نگار) جمعیت علماء اسلا م کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی خودسلیکٹڈ لیکن اہم تعیناتی میرٹ پر کرنا چاہتا ہے۔ اپنے ایک بیان میںترجمان جے یو آئی نے کہا کہ آئینی و دستوری ملک ہے ،نیازی کی خواہشات کے تابع کوئی تقرری نہیں ہوگی ۔ کرپشن ختم کرنا چاہتا ہے لیکن خود سرٹیفائیڈ توشہ خانہ چور ہے سائیکل پر پی ایم ہاس جانے کی مثالیں لیکن خود اب بھی ایک ایسے صوبے کا ہیلی کاپٹر استعمال کررہا ہے جو اس کی نااہلی کی وجہ سے ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے ۔ اسلم غوری نے کہا کہ  اس کی کوئی کل سیدھی نہیں ، اس کے بیانیہ میں تضاد ،اس کے کردار میں منافقت اور اس کی زبان بے لگام ہے ۔  
جے یوآئی

ای پیپر دی نیشن