لاہور، فیروزوالہ، کاہنہ ( نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر، لیڈی رپورٹر،نامہ نگار )سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ فیروزوالہ میں احتجاج بھی کیا گیا۔ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے لانگ مارچ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ قائد انقلاب عمران خان محفوظ رہے ۔عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی ،پروفیسر عبد المجید ،حافظ عبد الوہاب روپڑی ،مولانا شکیل الرحمن ناصر ،حافظ عبد الوحید شاہد نے کہا یہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے ۔عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عمران خان سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ مرکزی جمعیت علماءاسلام کے سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹراجمل قادری نے کہا لانگ مارچ پر حملہ سیاسی جماعت نہیں کرسکتی ۔چیئرمین ڈی نائن میڈیا واچ عمران الحق نے کہا حملے کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کرنا ہو گا۔متحدہ علماءبورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا عمران خان کے کنٹینر پر حملے کے تانے بانے رانا ثنا اللہ سے ملتے ہیں۔چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملکی سلامتی ،وقار اور استحکام پر حملہ ہے۔ خواتین سیاسی رہنماو¿ں نے بھی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ، سمیرا احمد نے کہا کہ عمران خان پر حملہ نہیں پاکستان پر حملہ ہے۔خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔مسلم لیگ ن کی ارکان پنجاب اسمبلی بشریٰ بٹ، ثانیہ عاشق،راحیلہ خادم حسین نے کہاسیاسی میدان خونی میدان نہیں بننے چاہئیں۔ صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا شکر ہے عمران خان خیریت سے ہیں۔پی پی 144 شاہدرہ کی سماجی شخصیت حاجی محمد شریف نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں سید احمد محمود، چوہدری منور انجم، عثمان ملک، رانا عرفان ، ارشد جٹ، چودھری اختر نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملک وجمہوریت کےخلاف سازش قرار دیدیا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ءمحمد خالد جوئیہ ،ایم اپی اے اختر بادشاہ ،سابق ڈپٹی میئر راﺅ شہاب الدین نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی۔شاہدرہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان اور ساتھیوں پر ہونےوالے قاتلانہ حملہ کےخلاف احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی ،کارکنوں نے ٹائربھی جلائے ۔