آئی جی نے جیل اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

Nov 04, 2022


 لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی جانب سے جیل اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس کا باقاعدہ اجلاس آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔کمیٹی کی جانب سے آئی جی جیل خانہ کو قیدیوں کی خوراک اور صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کےلئے تجاویز پیش کی گئی ۔

،سنٹرل جیل لاہور سمیت پانچ ماڈل جیلوں میں جدید کچن بنانے کی تجویز پیش کی گئی ،جیلوں میں موجود ہسپتالوں کو سیکرٹری ہیلتھ کے تحت دینے پر بھی غور کیا گیا۔ پنجاب کی جیلوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی تجاویز پیش کی گئی ،ہر جیل پر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ڈویلپمنٹ کی آسامی کی منظوری کی بھی تجویز پیش کی گئی۔ آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ جیل اصلاحات کمیٹی جلد اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کر منظوری کےلئے محکمہ داخلہ کو بھجواے گی تاکہ اسیران و ملازمین کو میسر سہولیات میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

مزیدخبریں