لاہور(سٹاف رپورٹر)باباگر و نانک دیو جی کا 553 واں جنم دن منانے تقریباََ 3000 سکھ یاتری براستہ واہگہ بارڈر پاکستان داخل ہوں گے۔ اس حوالے سے محکمہ ریلویز نے ان کی سہولت کے لئے تین سپیشل ٹرینوں کا بندوست کیا ہے جو سکھ یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے ان کی منزل کی طرف لیجائیں گی اس مقصد کے لئے آ ئی جی ریلویز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر اے آئی جی ایڈمن قیصر بشیر مخدوم نے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر کے متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوا دیا ہے۔سکیورٹی پلان میں ملک کی موجودہ امن وامان کی صورتحال کے پیشِ نظر سپیشل ٹرینو ں میں زیادہ سے زیادہ نفری تعینات کی جائے گی، جس کی سربراہی کے لئے ڈی ایس پی رینک کا افسر منتخب کیا گیاہے۔ تمام سٹیشنز خصوصی طور پرداخلی اور خارجی راستوں میں چست کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔ سٹیشنز کی چھت پر سنائپر ز بھی تعینات کئے جائیں گے۔