ہائیکورٹ : گلی محلوں میں موبائل سمز کی فروخت‘پی ٹی اے سے تحریری جواب طلب


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے گلی محلوں میں موبائل سمز کی خریدوفروخت کےخلاف درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالتی حکم پر گزشتہ روز عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے وفاقی حکومت کاجواب جمع کرادیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مو¿قف اختیار کیا کہ بائیومیٹرک ویریفکیشن مشینوں کا عام دکانوں پر غلط استعمال کیا جارہاتھا۔ انگوٹھے کے ایک حصے پر کاغذ رکھ کر سم رجسٹرڈ کرانے کی شکایات ہیں۔ جعل سازی سے سم رجسٹرڈ کرانے پر گلی محلوں میں سمز کی خریدوفروخت روکی گئی۔ انگوٹھوں کے نشانات میں تبدیلی سے رجسٹرڈ سمز کی تصدیق ممکن نہیں ہے۔ ایسی سمز جعلساز اپنے مقاصد کےلئے استعمال کررہے ہیں۔درخواست گزار اسد شکیل کے وکیل عامر سکندر رانجھا نے دلائل دیئے کہ موبائل سمز کی خریدوفروخت کےلئے پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا۔ عدالت بائیومیٹرک ویریفکیشن مشین کی عام دکانوں پر دستیابی کے عمل کو روکنے کا حکم کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن