بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے چاند کی چٹانوں کا اعلی ریزولوشن کے ساتھ ایک نقشہ بنایا ہے۔ جس میں چاند کی سطح کی ساخت اور تقسیم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ 25:1لاکھ کے سکیل پرجاری کیا گیا، پورے چاند کا نقشہ شان ڈونگ یونیورسٹی، چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر اداروں کے محققین کی 10 سالہ تحقیق کا نتیجہ ہے ۔
جس میں 17 اقسام کی قمری چٹانوں کی لتھولوجک خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں زمین جیسے دوسرے سیاروں کی نقشہ سازی کے لیے ایک حوالہ بھی فراہم کر سکتا ہے۔ نقشے کے پیپر اور ڈیجیٹل ورژن چینی اور انگریزی زبانوں میں چین کے جیولوجیکل پبلشنگ ہاس کی جانب سے شائع کیے جائیں گے۔
نقشہ