ملک بھر میںآج گرج چمک کے  ساتھ بارش اور برفباری کا امکان


اسلام آباد(این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میںآج جمعہ سے مغربی ہواو¿ں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ (آج) جمعہ شام یا رات ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور 7 نومبر تک مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔حکام محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 6 نومبر کے دوران دیر سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کشمیر، مری اور دیگرمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اسی کے ساتھ 6 نومبر کی شام یا رات سے 7 نومبر کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، چمن، پشین اور دیگرمقامات پربھی تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، جیکب آباد، سکھر، شہیدبینظیرآباد میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس دوران بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہونے کا امکان ہے ،ملک کے جنوبی حصے میں بھی درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کاسلسلہ ختم ہونےکے ساتھ بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آجائیں گے، تیز بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش گندم کی فصل کی بوائی کےلئے فائدہ مند رہے گی ،چاول کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ۔
بارش امکان

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...