امریکی‘ افریقی ماہرین نے اینٹی باڈیز کے ذریعے ملیریا کا علاج دریافت کر لیا


اسلام آباد (نیٹ نیوز) اینٹی باڈیز کے ذریعے ملیریا سے بچا¶ کا سب سے م¶ثر طریقہ دریافت، امریکی اور افریقی ماہرین نے ملیریا سے تحفظ کا ایک نیا اور اب تک کا سب سے م¶ثر طریقہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھن (این آئی ایچ) کی جانب سے لیبارٹری میں تیار کرہ اینٹی باڈیز کے ذریعے افریقی اور امریکی ماہرین نے ملیریا سے متاثر افراد کا علاج کرکے ایک نیا اور اب تک کا سب سے م¶ثر طریقہ دریافت کر لیا۔

 امریکی ماہرین نے ملیریا کی ادویات سے صحت یاب ہونے والے افراد سے لی گئی اینٹی باڈیز سے لیبارٹری میں نئی اینٹی باڈیز تیار کیں اور انہیں ملیریا کے شکار افراد کو آئی وی انجکشن کے ذریعے دیا گیا۔ تجربے کے لیے ماہرین نے افریقی ملک مالی میں 330 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں۔ ماہرین نے تمام رضاکاروں کا 24 ہفتوں تک علاج کیا اور ان کے بلڈ ٹیسٹس کرنے سمیت ان کے دیگر ٹیسٹس بھی کئے گئے۔ دوائی نے 86 فیصد اثر کیا جب کہ کم ڈوز والے افراد پر دوائی کا اثر 75 فیصد تک تھا۔ ماہرین کے مطابق ابھی مذکورہ طریقہ علاج پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اگر اسی طریقہ علاج پر مزید پیش رفت ہوئی تو اس پر فی کس 5 سے 8 ڈالر کا خرچ آئے گا۔
ملیریا

ای پیپر دی نیشن