یورپ کو پاکستانی برآمدات میں 12.72 فیصد اضا فہ 


اسلام آباد(آئی این پی )رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یورپ کو پاکستان کی برآمدات 12.72 فیصد اضافے کیساتھ 2.88 ارب ڈالر ہو گئیں۔ گزشتہ سال اسی مدت میںحجم 2.56 ارب ڈالر،برآمدات میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کاحصہ 70 فیصد۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یورپ کو پاکستان کی برآمدات 12.72 فیصد اضافے کے ساتھ 2.88 بلین ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.56 بلین ڈالر تھیں۔برآمدات میں 5.44 فیصدکی کمی کے باوجود برطانیہ  519 ملین ڈالر کی برآمدات کی مالیت کے ساتھ یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ رہی۔ وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برطانیہ کو 549 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔جولائی تا ستمبر 2022-23 میں جرمنی کو برآمدات 455 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے دوران 406 ملین ڈالر تھیںجس میں 12.17 فیصد اضافہ ہوااور یہ یورپی براعظم میں پاکستان کے لیے دوسری سب سے بڑی برآمدات کی منزل بن گئی۔14.8 فیصد کے اضافے کے ساتھ نیدرلینڈز کو برآمدات نے 377 ملین ڈالر کا اندراج کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 328 ملین ڈالر تھی۔2021 کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر کے مقابلے میں اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 324 ملین ڈالرمالیت کا سامان اسپین بھیجا گیاجس میں 44.20 فیصد کی نمایاں نمو ہے۔
 اٹلی کو برآمدات 308 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 252 ملین ڈالر تھیںجو کہ 12.91 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اٹلی جولائی سے ستمبر میں پاکستانی اشیا کی پانچویں بڑی منڈی کے طور پر رجسٹر ہوا۔جولائی تا ستمبر کے دوران بیلجیئم، فرانس، ڈنمارک، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کو بالترتیب 197 ملین ڈالر، 153 ملین ڈالر، 75.31 ملین ڈالر، 46.24 ملین ڈالر اور 51.04 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے ستمبر 2022 میں پہلی سہ ماہی میں یورپ کو برآمدات میں بھی 8.15 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر میں 981 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 907 ملین ڈالر تھیں۔گزشتہ مالی سال کے دوران یورپ کو مجموعی طور پر 11.10 بلین ڈالر کی برآمدات رجسٹر کی گئیں جو کہ 2020-21 میں 9.11 بلین ڈالر کے مقابلے میں 21.86 فیصد اضافے کے ساتھ تھیں۔گزشتہ مالی سال کے دوران برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی مارکیٹ رہا۔ برطانیہ کو برآمدات کی مالیت 2021-22 میں 2.2 بلین ڈالر درج کی گئی تھی جو 2020-21 میں 2.04 بلین تھی جس میں 7.42 فیصد اضافہ ہوا۔ یورپ ایک براعظم کے طور پر پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے، جبکہ یورپی یونین ایک خطہ کے طور پر برآمدات کی سب سے بڑی منڈی بھی ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے مطابق یورپ کو پاکستان کی برآمدات میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا غلبہ ہے جو حالیہ برسوں میں کل برآمدات کا تقریبا 70 فیصد ہے۔ ان برآمدات میں سے ایک چوتھائی بیڈ لینن، ٹیبل لینن اور ٹوائلٹ اور کچن لینن ہیں۔کپاس، چمڑے کا سامان، کھیلوں کا سامان، پلاسٹک، چاول اور اناج بھی یورپ کو برآمد ہونے والی سرفہرست اشیا میں شامل ہیں۔پاکستان یورپی یونین کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز جی ایس پی پلس کی طرف سے پیش کردہ تجارتی مواقع کا بھی بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے اور پائیدار ترقی کو سپورٹ کرنے کے مقصد سے زیادہ تر تمام مصنوعات کے دو تہائی پر صفر ڈیوٹی سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...