اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ آثار قدیمہ پشاور شہر کے قصہ خوانی بازارکو سیاحت کیلئے اپ گریڈ کریگا،روایتی لوک داستانوں کیلئے گائیڈ رکھے جائیں گے،سیاحت کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔رپورٹ کے مطابق صدیوں پرانا پشاور شہر کا قصہ خوانی بازار تاریخ کی شاندار کتاب کا ایک ورق ہے۔ اسلام آباد کے محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمودالحسن نے کہاکہ پشاور قلعہ بند شہروں میں سے ایک ہے جس کا اندازہ 600 قبل مسیح سے ہے۔
قلعہ بند شہروںپشاور لاہور، ملتان میں تمام ثقافتی اور معاشی سرگرمیاں اپنی دیواروں کے اندر تھیں۔
محکمہ آثار قدیمہ پشاور کے قصہ خوانی بازارکو سیاحت کیلئے اپ گریڈ کریگا
Nov 04, 2022