قاضی احمد اکبر کی خصوصی ہدایات،اٹک کے مختلف مقامات پرکارکنان کا احتجاج 


  فتح جنگ (نامہ نگار ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے دوران زخمی ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پی ٹی آئی ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر کی خصوصی ہدایات پر ضلع اٹک کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی عہدیداروں وکارکنان کا شدید احتجاج فتح جنگ میں بھی ملک نصرت خان ماجھیا ،سردارفرحت عباس پھتی خان ، سردارزاہد خان اکھوڑی، ڈاکٹر ربنواز مہورہ،حاجی فضل خان ،متین ملک ،سردار حماداکرم خان ملال،حاجی ابرار احمد خان ودیگر کارکنان نے سخت احتجاج کیا نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر فتح جنگ مین چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا احتجاج ریکارڈ کرنے کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے عمران خان پر بزدلانہ قاتلانہ حملہ کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع میں ملوث اصل کرداروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن