ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کے ماڈیولز کو تبدیل کیا جائے: عمران مہمند 


لاہور(کامرس رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز آٹومیشن عمران مہمند نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ممبر ز پر زور دیا کہ وہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کے ماڈیولز کو تبدیل کریں اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے تجاویز دیں۔وہ اپٹما آفس میں ای ایف ایس کے بالواسطہ ایکسپورٹ ماڈیول اور سسٹم سے متعلق تربیتی ورکشاپ کے دوران اپٹما کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈی جی کسٹمز آٹومیشن عمران مہمند نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد برآمد کنندگان کو ماڈیولز کی نمایاں خصوصیات سے آگاہ کرنا ہے۔بالواسطہ برآمدات ای ایف ایس کا اہم جزو ہیں اور اس اسکیم میں خام مال اور نیم اور مکمل تیار شدہ اشیا ء بشمول مقامی فروخت کی منتقلی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میںزیرو ریٹیڈ مقامی خریداریوں کے لیے ایک علیحدہ ماڈیول ٹائم لائن کے اندر متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے اپٹما ممبر ان سے کہا کہ وہ ماڈیولز میں بہتری کے لیے تمام تجاویز سیکرٹری جنرل اپٹما کو بھجوائیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن طاہر عباس نے کہا کہ کاروباری طریقوں کی آٹومیشن کا مقصد آسانی کو یقینی بنانا اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات سے متعلق تمام اسکیموں کو ای ایف ایس کی شکل میں یکجا کیا گیا ہے۔درآمدات اور برآمدات کے لائسنس خودکار ہیں اور اب تک تقریباً 7000 ڈیکلریشنز پر کارروائی ہو چکی ہے۔پاکستان کسٹمز کراچی کی ایک تکنیکی ٹیم نے اس موقع پر شرکا ء  کو منتقلی کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے سافٹ ویئر کا مظاہرہ کیا۔اپٹما کے سینئر وائس چیئرمین کامران ارشد نے ایف بی آر کی ٹیم کی جانب سے ان کے سوالات کے جواب دینے پر شکریہ ادا کیا اورامید ظاہر کی کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی ضروریات کے مطابق سکیم کو غلطیوں سے پاک اور صارف دوست بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...