فرنیچر مارکیٹ بندروڈ الیکشن ،میاں زاہد کا اتحاد گروپ کی حمایت کا اعلان 

Nov 04, 2022


لاہور( کامرس رپورٹر) فرنیچر مارکیٹ بندروڈ لاہور کے الیکشن کی کمپین شروع کردی گئی۔ سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد نے اتحاد گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔محمد زاہد کا کہنا تھا کہ اتحاد گروپ نے محنتی، ایماندار اور جذبہ خدمت سے سرشار امیدواروں کا اعلان کرکے فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں کے دل جیت لئے ہیں۔سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم اتحاد گروپ کے امیدواروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورہم فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کی قیادت کے ساتھ مل کر آپ کے ہر قسم کے مسائل حل کروائیں گے۔اس لئے فرنیچر مارکیٹ کی تاجر براددری اتحاد گروپ کے امیدواروں کا ووٹ دے کر کامیاب کروائے۔اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر حاجی اکرام احمد،امید وار برائے جنرل سیکرٹری مہرجمیل اور امیدوار برائے نائب صدرمیاں سعید خلیل نے اپنے خطاب میں کہ خدمت ہی ہمارا منشور ہے جیت کر تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ جبکہ خلیفہ قصوری، شاہد احمد اور وقار کمبوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے اللہ کے حکم سے فرنیچر مارکیٹ کے الیکشن میں اتحاد گروپ کلین سویپ کرے گا۔

مزیدخبریں