ماڈل کالج ایچ نائن شعبہ عربی کے سربراہ مفتی محبوب اللہ ریٹائر ہوگئے 


 اسلام آباد(وقائع نگا ر )اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا ایچ نائن کی معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر مفتی محبوب اللہ سربراہ شعبہ عربی اپنی مدت ملا ز مت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے، کالج سٹاف روم میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل پروفیسر جاویداقبال مغل، کالج کے فیکلٹی ممبران اور دوسرے کالجز کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر مفتی محبوب اللہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر محبوب اللہ نے کہا کہ انہیں ملنے والی پذیرائی ان کی زندگی کا اثاثہ ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے اور ایف جی کالجز اور انکے اساتذہ سے ان کا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا،اختتام پرکالج پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے پروفیسر ڈاکٹر مفتی  محبوب اللہ کو تحائف اور پھول پیش کیے۔

ای پیپر دی نیشن