سنجوال کینٹ(نامہ نگار)معروف قانون دان وکھٹڑ فیملی کی سرکردہ شخصیت سردار ظہیر احمد خان آف ڈھوک شرفاء نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے حملہ آور کی مکمل تفتیش کی جائے تاکہ سارے حقائق قوم کے سامنے آسکیں یہ بات انہوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ہمارے نمائندہ سے گفتگو میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ پتہ چلانا بہت ضروری ہے کہ حملہ آور کو اتنا مہنگا اور قیمتی اسلحہ کس نے فراہم کیا ہے اس نکتے پر تفتیش اگر ہو تو ساری سازش بے نقاب ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی بڑے سانحہ سے بچا جاسکے۔