فتح جنگ (عدیل افضل خان ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آزادی مارچ میں ان پر قاتلانہ حملہ اور عمران خان کے زخمی ہونے کی اطلاع سے ضلع اٹک کے طول وعرض میں پی ٹی آئی رہنمائوں عہد یدار وں او رکارکنان میں سمیت عوامی حلقوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان کی بڑی تعداد مختلف ذرائع سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی خیریت معلوم کرنے کیلئے رابطوں میں مصروف ہوگئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ضلع ناظم اٹک ایم این اے میجر طاہر صادق سے عوامی رابطوں او رٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد اس بہیمانہ واقع پر شدید غم وغصہ کا اظہار کر نے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی چیئرمین عمران اور پوری قیادت سے والہانہ محبت او رپرخلوص جذبات کے اظہار کیلئے ایم این اے میجر طاہر صادق اور انکی صاحبزادی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے50محترمہ ایمان طاہر سے رابطے میں رہے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی خیریت دریافت کرنے او رانکی صحتیابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور دعائیں کرتے رہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ایم این اے میجر طاہر صادق نے پارٹی قائد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیلئے پرخلوص جذبات کا اظہار کر نے پر ضلع اٹک کے اپنے ہمدرد شیدائیوں اور وفادار سرگرم کارکنان ودیگر شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے اللہ تعالی ٰ کے فضل وکرم سے عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کاروائی کرنے والے ہمیشہ ناکام رہینگے اور عمران خان کا حقیقی آزادی مارچ مرحلہ وار پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھتا رہیگاانہوں نے کہا کہ عمران خا ن ایک دلیر اور بہادرلیڈر ہے قاتلانہ حملہ کے ذریعے انکے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی عوام پوری طرح پرجوش ہیں اور جعلی حکومت کے خاتمہ تک اپنی ولولہ انگیزی کا کارواں آگے بڑھاتے رہینگے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کے ساتھ ہیں او رقیا د ت جو بھی فیصلہ کریگی ضلع اٹک کے غیور عوام پوری قو ت کے ساتھ عمران خان کے شانہ بشانہ ہونگے۔