حافظ عابد حسین
بسلسلہء عرس مبارک غوث اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی دربار قادریہ فاضلیہ، فیروز پور روڈ، فاضلیہ کالونی لاہور میں اتوار 6 نومبر کودعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کی صدارت ڈاکٹر مولانا سید مفضل محی الدین قادری فاضلی کریں گے۔ آپ اپنے دادا سید محی الدین اور جد امجد سید محمد فاضل الدین گیلانی (بٹالہ شریف) کی نسبت سے بارہویں سجادہ نشین ہیں۔دس ربیع الثانی1444 ہجری کو سالانہ عرس پر ئی اجتماع قدیم قدسی روایات کے اتباع میں منعقد ہو رہا ہے۔یہ دعائیہ اجتماع بانی سلسلہ قادریہ فاضلیہ حضرت ابو الفرح کے اخلاص کے دریا کا قطرہ ہے۔جسے طریقت قادریہ نے غوث پاک کا فیض بخشاہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ترجمہ : یعنی سچ بولنے والوں کے ساتھ ہو جائیں۔ مخلص افراد ہی سچے اور جھوٹے کی پہچان کا ادراک رکھتے ہیں۔ مزید اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حق کو باطل کے ساتھ نہ ملائیں۔
اس سلسلے کے جدامجد قطب معظم و نائب غوث اعظم حضرت ابو الفرح سید محمد فاضل الدین گیلانی قادری بٹالوی نے نصف گیارہویں صدی ہجری میں قادریہ فاضلیہ(بٹالہ شریف) کی بنیاد رکھی اور اپنی اولاد کی شاخ اکبری سے فرزند اکبر کے سجادہ نشین مقرر ہونے کا دستور العمل جاری فرمایا۔1947ء میں حضرت سید نذرمحی الدین قادری سجادہ نشین ہشتم بٹالہ شریف سے ہجرت فرما کر لاہور میں قیام پذیر ہوئے1952ء میں حضرت سید بدر محی الدین قادری سجادہ نشین نہم/ بانی ثانی فاضلیہ کالونی لاہور میں دربار شریف کا قیام عمل میں لائے اور اس کے لئے تقریباً نو کنال رقبہ مختص کیا لہٰذا عرصہ ستر سال سے اس جگہ سالانہ عرس مقدس سجادہ نشین کی سرپرستی میں ہمیشہ منعقد ہو رہا ہے۔جس پر شریعت کی رو سے عمل جاری ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حق اور باطل کی پہچان عطا فرمائے اور حق کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛