ہو اوے نے بندرگاہوں کیلئے بغیر ڈرائیور کے، صفر کاربن "وہیکل کلاؤڈ سینرجی"  متعارف کروا دی 


 اسلام آباد (نوائے وقت رپو رٹ ) ہواوے نے تیانجن پورٹ کے اشتراک سے بندرگاہوں کیلئے بغیر ڈرائیور کے صفر کاربن "وہیکل کلاؤڈ سینرجی"  متعارف کروا دی ۔ بندرگاہیں بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ روایتی بندرگاہیں کنٹینر کرینوں کو چلانے کیلئے انسانوں پر انحصار کرتی ہیں ۔ ہواوے نے تیانجن پورٹ کے بیجانگ پورٹ ایریا میں سیکشن سی کے ٹرمینل پر بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم بنایا ہے۔ پرا جیکٹ نے لیول 4 خود مختار ڈرائیونگ حاصل کر لی ۔دنیا بھر میں بندرگاہیں 5جی، کلاؤڈ، اے آئی جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے  آٹو میشن کے عمل سے گزر رہی ہیں۔بندرگاہ کی ڈیجیٹلا ئزیشن کے اہم اقدامات میں سے ایک نقل و حمل کو خودکار بنانا ہے جو بندرگاہ کے اندر کارگو کو سنبھالتی ہے۔ ہواوے کے ٹرانسپورٹ سسٹم کے پانچ اہم فوائد ہیں۔ سب سے پہلے عالمی راستے کی منصوبہ بندی پیش کرتا ہے۔ہواوے نے وہیکل کینیمیٹکس پر مبنی عالمی پاتھ پلاننگ الگورتھم ڈیزائن کیا ہے.

ای پیپر دی نیشن