کمشنر کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم، 9 میرج ہالز سربمہر


ملتان ( خبر نگار خصوصی)کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 9 میرج ہالز کو سربمہر کیا گیا۔رضا آباد چوک، مین متی تل روڈ پر زیر تعمیر غیر قانونی مارکیٹ مسمار کردی گئی۔علی ٹاؤن بدھلہ روڈ پر قائم غیر قانونی سربمہر کردیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن شعبہ پلاننگ برانچ نے ایم او انفورسمنٹ کنیز فاطمہ کی سربراہی میں بغیر نقشہ منظوری عمارات کی کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ دریں اثناء کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی سرویلنس کیلئے ہائی رسک مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بوسن ٹاؤن، شیر شاہ ٹاؤن میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ان ٹاؤنز کی مکمل سویپنگ کروائی جارہی ہے۔ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں، غلط رپورٹنگ برداشت نہیں کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب کمرشل مقامات سربمہر کئے جائیں۔ علماء کرام جمعہ کے خطبات میں میں ڈینگی بارے شعور اجاگر کریں۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے علاقہ مکینوں سے ڈینگی ٹیموں بارے بھی استفسار کیا۔
غیر قانونی تعمیرات

ای پیپر دی نیشن