ملتان (سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی، نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم و سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی حملے میں زخمی دیگر افراد کی بھی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا سیاست میں تشدد کا کوئی تصور نہیںہے پیپلز پارٹی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،حملہ آور گرفتار ہوچکا ، تحقیقات ہونی چاہیئے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے اوپر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے عمران خان ایک بہادر‘ نڈر ا انسان ہیں۔ وہ گھبرانے والے نہیں۔عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عمران خان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ عمران خان پر حملے کی خبر سن کر پوری قوم میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میں پوری قوم کواور بلخصوص پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست کرونگا کہ وہ پر امن رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 6 دن سے ہمارا لانگ مارچ پر امن چل رہا تا اور عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی ملی۔ لانگ مارچ کے اگلے لائحہ عمل بارے پارٹی چیئر مین عمران خان مشاورت کے بعد بہت جلد فیصلہ کریں گے۔ دریں اثناء سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر ہونے والے بزدلانہ حملے سے بہت افسردہ اور پریشان ہوں۔ میری سب سے بڑی ہمدردی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے تمام معزز ساتھیوں سے ہے جو اس وحشیانہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ہم چیئرمین اور تمام ساتھیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ تاہم، ہمیں اس چارج شدہ ماحول میں تحمل کی ضرورت پر زور دینے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے زکوہ و عشر وسیم خان بادوزئی نے کہاکہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر وطن کی سالمیت پر حملہ ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا چیئرمین اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں ابراہیم خان اور مخدوم راجن بخش گیلانی نے کہا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو ان کے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹا یا جاسکتا۔سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ،ویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ طارق رشید ،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کے شیخ اطہر ممتاز ، ن لیگ کے رہنما عامر منظور انصاری مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے کہا پی ٹی آئی کی ریلی میں فائرنگ سے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر افراد کے زخمی ہونے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکمرانوں سیاستدانوں اپوزیشن اور بیورو کریسی نے دانشمندی سمجھداری کا مظاہرہ نہ کیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری ان سب پر ہوگی ‘گرفتار ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے جلد سزا دی جائے۔مسلم لیگ ضلع ملتان کے صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی سنئیر رہنما مرید عباس بپی ،میڈیا کو ارڈنیٹر رانا محمد حفیظ نے مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملہ کی سازش بے نقاب کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ عالمی سازش ہے اس واقعہ کے بعد عمران خان مزید بڑی طاقت بن کر سامنے آئیں گے۔ ملتان سے نمائندہ خصوصی کے مطابقمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے بیرونی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ہتھکنڈے وطن عزیز میں انارکی پھیلانے کے لیے اختیار کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی آواز ہیں ایسے حربوں سے اس آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔لودھراں سے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق سیاسی و سماجی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ جاں بحق کارکن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔جہانگیر ترین نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ عمران خان سمیت تمام رہنماؤں و کارکنان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطا بق تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر اور ایم این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی سابق صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی ایم پی اے نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں حکومت بتائے کہ یہ کون لوگ ہیں اور اس کے پیچھے اصل سازش کیا ہے۔اگریہ بیرونی مداخلت نہیں تو پھر حکومت خود کٹہرے میں آئے گی۔جلہ جیم سے نامہ نگار کے مطابق رہنما تحریک انصاف میاں محمد عاصم آرائیں چوہدری عبد الجبار میاں محمد شہزاد آرائیں اور سینئر قانون دان قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت کارکنوں پر فائرنگ قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اس بزدلانہ حرکت سے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ۔ فیض آبادسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عبدالرزاق خان کلاچی نے کہا عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ اس ملک سے حقیقی آزادی کی تحریک کو ہرگز ختم نہیں کرسکتا ہے اس موقع پر مشتاق احمد کلاچی ، ملک اصغر اعوان چیئرمین غریب آدمی موجود تھے۔ٹاٹیپور سے نامہ نگارکے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کی سالمیت پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،دریں اثناء ٹاٹے پور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری مبارک علی، مہر اکرم چاون، ملک سنی دھرالہ، ڈاکٹر وحید قادری، ملک حامد دھرالہ، ملک حسن دھرالہ،میاں مجاہد حسین لنگاہ، ملک محمد شفیع دھرالہ، مہر ضمیر حسین سنڈھل ملک سجاد دھرالہ ودیگر نے شدید مذمت کی۔ لودھراں سے کرائم رپورٹر کے مطابق نواب عبید اللہ خاں تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف کہروڑپکا،رہنما پاکستان تحریک انصاف لودھراں نواب رضی اللہ خاں اور نائب صدر پاکستان تحریک انصاف دھنوٹ ملک شریف پپا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسی غیر سیاسی. غیر جمہوری سوچ کو پوری قوم کو مل کر ختم کرنا ہوگا. جو انتہاپسندی اور دہشت گردی کو جنم دیتی ہے۔شاہجمال سے نامہ نگار کے مطابق تحریک انصاف کے راہنماؤں ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر،سابق ناظم شاہجمال مہر غلام نبی ارشد ، مہر غلام علی شہزاد، ملک محمد منور سندیلہ ، محمد اسماعیل زرگر،مشتاق خان کشانی،عمران عطاء ،میاں طیب ،ڈاکٹر سلیم قریشی،میاں اشرف قریشی ،ملک راشد کھلنگ، ملک کاشف ندیم کھلنگ، یاسین کویتی ، میاں عمران دھنوتر،میاں سلیم اصغر مکول نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ۔دوکوٹہ سے نامہ نگار کے مطابق چوہدری غضنفر عباس گھلو اور چوہدری قیصر عباس گھلو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔خان گڑھ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر مون شیخ نے کہاکہ ضلع بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان اپنے کپتان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔وہاڑی سے کرائم رپورٹر کے مطابقچیئرمین پاکستان تحریک نظام ڈاکٹر شہزاد لطیف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن ایسی حملے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یوسف رضا
عمران خان پر حملہ قابل مزمت سیاست میں تشدد کا کوئی تصور نہیں
Nov 04, 2022