کسان پیکچ سے زراعت مستحکم ہوگی، عبدالغفار ڈوگر 

Nov 04, 2022


 ٹاٹے پور (نامہ نگار) معاون خصوصی وزیراعظم ملک عبدالغفار ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے کسان پیکج جو دیا ہے یہ تاریخی ہے اس سے زراعت مستحکم ہوگی اور ملک ترقی کرے گا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنا کسان ریلیف دیا گیا ہے وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ہی دم لیں گے ساڑھے تین سال تحریک انصاف کی حکومت رہی لیکن ملک ترقی کی بجائے پیچھے گیا انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے انہوں نے کہا کہ جیسے ہی گرانٹ ملے گی تو ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا حلقہ میں پہلے بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور اب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
 عبدالغفار ڈوگر 

مزیدخبریں