پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے، مقصود احمد صابری


راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) مرکزی بزم غلامان اولیائے کرام پاکستان کے چیئرمین و معروف عالم دین صاحبزادہ مقصود احمد صابری نے کہاہے کہ پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے علمائے کرام کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،انہوںنے کہاکہ آج دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک و ملت کی حفاظت میں مصروف عمل ہے ، مرکزی بزم غلامان اولیائے کرام پاکستان کے تما م عہدیداران و ممبران پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن