چھاتی کا سرطان‘ دنیا بھر میںہر سال تقریباً 10 لاکھ کیسز


کراچی ( نیوز رپورٹر ) وفاقی اردو یونیورسٹی ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور میڈیکل مائکرو بائیو لوجی کی باہمی تعاون سے چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم واک کا آغاز گلشن اقبال کیمپس ایڈمن بلاک سے کیا گیا۔ اس موقع پرقائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین نے کہا کہ دنیا بھر میںہر سال چھاتی کے سرطان کے تقریباً 10 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور پورے ایشیاءسمےت پاکستان میں یہ بیماری سر فہرست ہے۔چھاتی کے سرطان کی آگاہی نہ ہونے کے باعث پاکستان میں ہر 9 خواتےن میں سے 1 خاتون کو چھاتی کے کینسر کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ہر سال40,000 خواتین پاکستان میں اس مرض کا تاخیر سے معلوم ہونے کی وجہ سے مر جاتیں ہیں۔کوآرڈینیٹر، بریسٹ کینسر اورینس پروگرام ڈاکٹرسکندر شیروانی نے واک میںشریک لوگوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً خواتین میں اس کی شرح بہت زیادہ ہے لیکن مردوں میں بھی اس کی اےک فےصد شرح پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین اپنی غذا میں پھلوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے۔ اور ریسرچ سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ انٹی آکسیڈنٹ چھاتی کے سرطان سے لڑنے کے لیے بہت مفید ہے۔ فوکل پرسن، بریسٹ کینسر اورینس پروگرام کی پروفیسر لبنیٰ انیس نے طالبات کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کے خاتمے کا لیے ہمارا ساتھ دیں بروقت اس کی تحقیق اور علاج سے ہم کئی قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں بڑی تعداد مےںطلبہ گلابی رنگ کے سکارف پہن کر ہاتھوں میں گلابی غبارے اور بینرز اٹھا ئے چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم واک مےں اساتذہ و طالبات شرےک ہوئیں۔
 ڈاکٹر محمد ضیاءالدین 

ای پیپر دی نیشن