کراچی (نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات آج ہوں یا کل کراچی میں جماعت اسلامی کا ہی میئر منتخب ہوگا،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور کراچی کے اختیارات کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے اور ہم سڑکوں پر بھی احتجاج کریں گے ،حالات کے پیش نظر طویل دھرنے کی کال بھی دے سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شرقی کے اجتماع ارکان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماءسفیر ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب میںخواتین ارکان کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اقامت دین کی جدوجہد اور دعوت کو عام کرنے کے لیے عوام کی ذہن سازی کریں ،اصلاح معاشرہ کے کام کریں ، ہم اس ملک میں رائے عامہ کے ذریعہ تبدیلی لائیں گے قتل و غارت گری یا بندوق کے زور پر نہیں۔ کے الیکٹرک اور نادرا کے عوامی مسائل پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ہمیں عوام کی پزیرائی ملی اور ایک سروے میں شہریوں کا کہنا ے کہ کراچی کے مسائل صرف جماعت اسلامی ہی حل کرواسکتی ہے۔الیکشن کے حوالے سے کرنے کے کاموں کی ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی یو تھ کو مضبوط کرنا ہے، حلقہ خواتین یو سی کی سطح تک یوتھ کی ذمہ داریوں کا تعین کرے، اپنے کارکنان کو فعال کرنا اور رابطہ عوام مہم کو بڑھانا ہے۔ اسماءسفیرنے کہا کہ اپنے اہداف کے حصول میں اسلامی دعوت کی روح کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ہمیں اپنے امیر کی اطاعت کرنا چاہیے کیونکہ امیر کی اطاعت اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہے۔ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے فرد کی اصلاح ضروری ہے۔ ہم آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہیں اور ہر طرح کی خرابیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اسی میں ہماری دنیا وہ آخرت کی کامیابی ہے ۔
حافظ نعیم الرحمن
بلدیاتی انتخابات آج یا کل‘ میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا ¾حافظ نعیم الرحمن
Nov 04, 2022