کراچی (نیوز رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ عالم وخطیب، مولانا مرزا محمد اطہر (مرحوم)عرف ''خطیب اکبر'' کی خودنوشت سوانح، ''حیات اطہر،بزبان اطہر'' شائع ہوگئی۔ سوانح کو مرحوم اپنی زندگی میں ہی تحریر کرگئے تھے۔ کتاب کی تقریب اجر ائخمینی لائبریری میںجواہر فاﺅنڈیشن اور سپاس (انٹرنیشنل) کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جسکی نظامت پروفیسر نجمی حسن نے کی جبکہ تعارفی خطاب قیصر مسعود جعفری نے کیا۔ تقریب سے جواہر فاﺅنڈیشن کے بانی چیئرمین علامہ ارتضی عباس نقوی،سپاس انٹرنیشنل کے صدر، ڈاکٹر ندیم نقوی، علامہ زہیر عباس عابدی، علامہ جواد حسین عابدی، مولانا مرزا صابر شکیب اور معروف علمی شخصیت آغا طالب حسین نے خطاب کرتے ہوئے مرزا محمد اطہر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مرزا محمد اطہر
مرزا محمد اطہرکی خودنوشت سوانح شائع ہوگئی
Nov 04, 2022