کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ہماری مہاجر شناخت پر سیاست کرنے والوں نے ہمیں جتنا نقصان پہنچایا اتنا کسی دوسرے نے نہیں پہنچایا ہے اس کے باوجود یہ آج بھی ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ رہے اور اپنے بنیادی ایجنڈے قومیت کو تسلیم کرانے، کوٹا سسٹم کے خاتمے اور محصورین مشرقی پاکستان کی واپسی سے انحراف کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب قوم تعارف کے حوالے سے مہم کے سلسلے میں لائنز ایریا کے معززین محب قوم یعنی محب وطن قوم کے نوجوانوں اور بزرگوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
اسلم فاروقی