کراچی (پی پی آئی) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صوبائی صدر علامہ عبدالخالق آفریدی ودیگر رہنماو¿ں عمران احمد سلفی، مولاناامیرعبداللہ فاروقی، قاری مصدق الامین، حافظ اویس مدنی،مولانا مرتضیٰ رحمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تمام اداروں اور سیاستدانوں کو چاہیئے کہ وہ عوام کی اجتماعی سوچ اور فکر کے مطابق ملک و ملت کے فیصلے کریں جو عوام کیلئے قابل قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مینڈیٹ کھو چکے ہیں۔ ملکی سلامتی، قومی اتحاد اور جمہوری سوچ کا تقاضہ یہ ہے کہ عوام کے اجتماعی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اہتمام کیا جائے۔
عبدالخالق آفریدی