کراچی (نیوز رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کے اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا ۔اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز ، بیور یو آف سپلا ئرز قیمتوں کے تعین کے افسران ۔ محکمہ خوراک ، کنزیو مر، تحفظ ایسو سی ایشن ، پولٹری ہول سیلر اینڈ ریٹییلرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے شر کت کی۔ اجلاس میں با ہمی متفقہ مشاورت سے فیصلہ کیا کہ مر غی کی خرید و فروخت اور گوشت کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کے مطابق فارم سے مر غی کی خرید و فروخت 245 روپے فی کلو ہول سیل ہے 253 روپے ریٹیلرز سے 260 زندہ اور گوشت کی قیمت 400 روپے کلو ہو گی کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ سر کاری افسران کو ہدایت کی کہ اس نرخ نا مہ پر فو راََعملدر آمدکرایا جائےاور جو شخص ان احکا مات کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے۔
اقبال میمن
کمشنر کرا چی نے اہم اجلاس کے بعد مر غی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین کر دیا
Nov 04, 2022