ڈگری(نامہ نگار) ڈگری پولیس نے عدالتی احکامات پر ڈگری کے نواحی گاو¿ں کچھی گوٹھ میں مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارکر مرد و خواتین اور بچوں سمیت 19 ھاری بازیاب کرالئے. ہاری خاندان کی خاتون نوو زوجہ پیھمجی کولہی نے سیشن کورٹ میر پورخاص میں درخواست دی تھی کہ مقامی زمیندار نے اسکے خاندان کے 20 افراد کو قید کررکھا ہے۔ سیشن کورٹ میر پورخاص نے ڈگری پولیس کو ہدایت کی کہ ناحق قید ہاری خاندان کے افراد کو فوری طور پر بازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
جس پر ڈگری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارکر ہاری خاندان کے 19 افراد کو بازیاب کرالیا۔