لاڑکانہ ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت ۳ جاں بحق ۵ زخمی


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) رتوڈیرو بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر اور چنگچی میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں چنگچی میں سوار 55 سالہ غلام مصطفیٰ جتوئی اور اس کا 28 سالہ بیٹا سعید خان جتوئی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ھرانی بائی پاس پر تیز رفتار موٹر سائیکل پتھروں سے ٹکرا کر پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں شہر کے محلہ رحمت پور کا رہائشی 25 سالہ نوجوان نسیم سموں شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا جہاں نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ٹریکٹر اور چنگچی میں تصادم کے نتیجہ چنگچی ڈرائیور غفار جتوئی، پیارو جتوئی، بجار جتوئی اور گاو¿ں شاداں بروہی کا رہائشی فضل بروہی اور ان کا بیٹا امام بخش بروہی شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہو گیا، بعد ازاں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو رتوڈیرو اور لاڑکانہ چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادی دی گئی، اس موقع پر زخمیوں کے لواحقین نے بتایا کہ فضل بروہی اپنے بیٹے کے ہمراہ گاو¿ں غلام مصطفیٰ جتوئی اور شاداں بروہی سے مویشی لے کر رتوڈیرو جا رہے تھے کہ پتھروں سے بھرے ٹریکٹر اور چنگچی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، رتوڈیرو ہسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں جبکہ نعشیں گھر پہنچنے پر لواحقین میں کہرام مچ گیا۔دریں اثناء کھکھرانی بائی پاس پر تیز رفتار موٹر سائیکل پتھروں سے ٹکرا کر پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں شہر کے محلہ رحمت پور کا رہائشی 25 سالہ نوجوان نسیم سموں شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا جہاں نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اس حوالے سے متوفی نوجوان کے لواحقین نے بتایا کہ ہمارا نوجوان نسیم سموں گزشتہ روز صبح اپنے رشتہ داروں کے پاس گیا تھا جہاں سے رات دو بجے کے قریب واپس لاڑکانہ شہر آرہا تھا کہ کھکھرانی پل سے ان کی موٹرسائیکل گر گئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے، دوسری جانب ضروری کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی جبکہ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
لاڑکانہ/ٹریفک حادثات

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...