کمانڈو سینٹرسکرنڈ میں ناقص کھانا ملنے پر درجنوں پولیس کمانڈوز بیمار 

Nov 04, 2022


سانگھڑ(نامہ نگار)سانگھڑ اسپیشل پولیس کمانڈو سینٹرسکرنڈ میں ناقص کھانا ملنے پر درجنوں کمانڈوز بیمار پڑ گئے ۔ناقص کھانا بھی دیر سے دیا جاتا ہے میر پور خاص سے تعلق رکھنے والا کمانڈو ممتاز بہوش سینٹر میں ایمبولینس کی سہولت دستیاب نہیں ۔ پچھلے پندرہ دنوں سے سندھ بھر سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آٹھ سو پولیس کمانڈو سینٹر میں لانگ مارچ ڈیوٹی کے اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ۔سانگھڑ لانگ مارچ دھرنے سے نمٹنے کے لئے سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آٹھ سو پولیس اہلکاروں کو اسپیشل کمانڈو سینٹر سکرنڈ میں گزشتہ پندرہ دنوں سے اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق سینٹر انتظامیہ کی مبینہ غفلت کوتائی اور لاپرواہی کی وجہ سے کمانڈوز کو ناقص کھانا اور بدبو دار پانی مہیا کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے درجنوں پولیس اہلکار بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں سینٹر میں برسات کا پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے دن رات مچھر کاٹ رہے ہیں۔
 جسکی وجہ سے ملیریا کی وباءپھیل گئی ہے ۔۔ متاثرین پولیس اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمانڈو سینٹرسکرنڈ 

مزیدخبریں