گاڑیوں سے ایل پی جی گیس سلنڈر ہٹائے جائیں، ضمیر حسین بروہی

Nov 04, 2022


نواب شاہ ( نامہ نگار)سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شہید بینظیرآباد ضمیر حسین بروہی نے شہریوں کی شکایات پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ مہران ہائی وے سمیت ضلع کے دیگر مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کرکے گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمنٹ کا جائزہ لیا اور مسافروں سے کرایوں کی وصولی کے متعلق معلومات لیں اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیرحسین بروہی نے کہا کہ مہران ہائی وے سمیت ضلع کی دیگر شاہراہوں پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن چیکنگ کے دوران 23 گاڑیوں پر مختلف وجوہات کے بنا پر 7 ہزار 3 سو روپے جرمانہ عائد کرکے وارننگ دی گئی ہے کہ گاڑیوں سے فوری طور پر ایل پی جی گیس سلنڈر ہٹائے جائیں اور گاڑیوں کی فٹنس سمیت مسافروں سے مقرر کردہ کرایہ لیاجائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔
 کیونکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اس موقع پر مسافروں کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کو سراہا گیا۔
 ضمیر حسین بروہی

مزیدخبریں