پیر برکت علی سرکار چشتی کا عرس   8نومبر کو اروپ میں شروع ہوگا

Nov 04, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )حضرت خواجہ پیر برکت علی سرکار چشتی صابری ؒ کے71ویں عرس کا آغاز 8نومبر کو محفل میلاد سے اروپ شریف میں ہوگا ۔تقریبات کا افتتاح سجادہ نشین صاحبزادہ پیر غلام فرید کریں گے۔ 9نومبرسے روزانہ رات محفل سماع کا انعقاد ہوگا 10نومبرکو صبح  11بجے غسل مبارک اور 3بجے چادر پوشی کی جائے گی عرس پاک کی تقریبات کا اختتام 11نومبر 1بجے دن کو ختم شریف سے ہو گا۔

مزیدخبریں