ملتان (سماجی رپورٹر) باہم معذور افراد معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہے ان افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ملک کی معاشی ترقی کا باعث بنے گا یہ لوگ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ معاشرے کے لیے بھی کارآمد شہری کے طور پر کردار ادا کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اشفاق احمد چودھری نے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز اور آئی سی آر سی کی منعقد ہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ 'اپنا کاروبار کاروباری استعداد کاری برائے افراد باہم معذوری' کے اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کی صدر زاہدہ حمید قریشی نے کہا کہ ایس ایس پی اب تک 600 سے زائد افراد باہم معذوری کو مختلف سکلز کورس سے گزار چکے ہیں ان لوگوں کو کاروباری مہارت اور ٹول کٹ دی جارہی ہے تاکہ وہ بہتر کاروبار کر سکیں پروگرام منیجر ایس پی پرویز اقبال انصاری نے کاروباری مہارت کے بارے میں شرکاءکو بریفنگ دی۔