ہسپتالوں میں بائیو میڈیکل مشینری کو چالو حالت میں رکھا جائے: سیکرٹری صحت


ملتان (خصوصی رپورٹر )سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے جنوبی پنجاب کے تمام اسپتالوں اور مراکز صحت میں بائیو میڈیکل مشینری کو ہمہ وقت چالو حالت میں رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور سرکاری اثاثہ جات کا استعمال ذمہ داری سے کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے بائیو میڈیکل ایکوئپمنٹ ریسیورس سنٹر (BERC) کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ انہوں نے مزید کہا کی کسی بھی ہسپتال میں کسی بھی طبی مشینری کی خرابی یا غیر فعال ہونے کی صورت میں BERCمیں آن لائن ہیلپ لائن نمبر 1454پر کال کرکے اس بارے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...