ملتان(نیوز رپورٹر)شعبہ پیڈز میڈیسن میں بچوں میں آکسیجن تھراپی کے موضوع پر جاری ورکشاپ میں ضلع رحیم یار خان کے ڈاکٹرز ,نرسز اور الائیڈ سٹاف کے آخری بیچ کی شرکت۔ نشتر ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افشین اصغر خان کی خصوصی شرکت۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت بزدار اور معزز مہمانوں کو ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر بریفننگ دی۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں ڈاکٹر افشین اصغر خان نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اس موقعہ پر ڈاکٹر ذولفقار اور فوکل پرسن عبدالحمید بھٹی بھی موجود تھے۔