حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات کو جلانے والوںکے خلاف ایک ہی دن میں 50سے زائدافراد کے خلاف مقدمات درج کرواکے 15 کو گرفتارکروادیا جبکہ تین لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ باقیات کو جلانے پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ اس سلسلہ میں اب چاس ہزار روپے جرمانہ سے بڑھا کر دولاکھ تک جرمانہ کردیا گیا ہے۔ کسانوںاور کاشتکاروںکو فصلوںکی باقیات کو جلانے سے اجتناب کرناچاہئے۔
7 اسسٹنٹ کمشنرحافظ آباد کا فصلوں کی باقیات جلانے والوںکیخلاف ایکشن
Nov 04, 2022