ملتان(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی ملتان کے بی ایس سی انوائرمنٹل کے اسیسریز کے پہلے اور تیسرے سمسٹر کے طلبائ و طالبات نے ملتان میں موجود زگ زیگ اور روایتی بھٹہ خشت کا دورہ کیا طلباءنے اینٹوں کے بنانے کے عمل کی وجہ سے ماحول پر ہونے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ طلبہ نے اینٹوں کے بنانے کے عمل میں استعمال ہونے والے کوئلے، اور زگ زیگ ارینجمنٹ کو دیکھنے کے علاوہ بھٹہ خشت کے دھواں کو اکٹھا کرنے اور نکالنے کے عمل کو بھی تفصیلی طور پر دیکھا اور مختلف قسم کے سیمپل بھی اکٹھے کیے۔ اس موقع پر بھٹہ خشت کے مالک نے بھی اینٹوں کے بنانے کے عمل کے ماحول پر اثرات سے آگاہ کیا اور اعادہ کیا کہ ہم مل جل کر ماحول کی حفاظت کی کاوشیں کرتے رہیں گے۔بھٹہ خشت کے دورہ کے بعد طلبا وطالبات نے نیو سپر پروٹین پروسیسرز یونٹ کا بھی دورہ کیا جس میں انہوں نے دیکھا کہ کس طرح سے مچھلیوں اور مرغیوں کے باقیات کو مرغیوں کی خوراک بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کا بھٹہ خشت اور پروٹین پروسیسنگ یونٹ کا مطالعاتی دورہ
Nov 04, 2022