طلباءکو سکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم کے مواقع میسر ہیں: ڈاکٹر تصویر زہرہ


بورے والا(نامہ نگار) انچارج بہاوالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر تصویر زہرہ،پرنسپل ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر شیخ اسرار احمد اور پرنسپل زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورےوالا ڈاکٹر ندیم ساجد نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات کو سکالرشپ پر بیرون ملک یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے لئے بہت مواقع میسر ہیں بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لئے ایجوکیشن ایکسپو کے ذریعے آن لائن معلومات کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائی جائے گی دنیا اس وقت گلوبل ویلیج میں تبدیل ہوچکی ہے اور تعلیم کے میدان میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہماری یونیورسٹیوں اور کالجز میں طلباءو طالبات کی راہنمائی کے لئے مقامی سطح پر معلومات کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہم تعلیم کے میدان میں ترقی کرکے ہی ترقی یافتہ ممالک اور قوموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں تعلیمی اداروں میں کپیسٹی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ کیریکٹر بلڈنگ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں منعقدہ پہلے انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،شیخ شاہ رخ شہزاد،بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسر،ڈاکٹرزاور یونیورسٹی کے پروفیسرز نے بھی خطاب کیا ۔
 ڈاکٹر تصویر زہرہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...