خانیوال(خبر نگار)ڈسٹرکٹ بار قائد اعظم لائرز فورم کی طرف سے صدر کے امیدوار سردار مستنصر باللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ بار کی روایتی سیاست کے خلاف علم بلند کیا اراکین بار کی طرف سے ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ اکثریت تبدیلی چاہتے ہیں وہ رابطہ مہم کے سلسلے میں لیڈیز بار روم میں خواتین وکلاء سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر خواتین لائرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور خواتین وکلاءکو جنرل نشستوں پر آگے لائیں گے اس موقع پر خواتین لائرز نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کے اصولی موقف کی تائید کی ،سید جواد شاہد نقوی ، ملک شوکت رمضان ساندی ، محمد خالد خٹک، رانا محمد ریاض اور دیگر وکلاء نے بھی اظہار خیال کیا اس موقع پر شیخ شہباز متین ، ملک سیف الرحمن اعوان ، پرویز ریاض سیخانہ، علی رضا ، رو¿ف ظفر ، چوہدری وقار عظیم ، رانا عمر فاروق ، رانا محمد علی اور خواتین وکلاءکی بڑی تعداد موجود تھی۔