قصبہ گجرات (نمائندہ نوائے وقت) قصبہ گجرات کے گردونواح میںاتائیوں کی بھرمار، انسانی جانوں سے کھیلنے لگے، میڈیکل سٹور بھی بنا رکھا ہے،جہاں پر انسانی جانوں سے کھیلنے کا کام کیا جاتا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلعی افسران محکمہ ہیلتھ اتائیوں سے ماہانہ رقم وصول کرتے ہیں اہل علاقہ ان اتائیوں کی وجہ سے پریشان ہیں ،مبینہ طور پر ڈرگ انسپکٹر نے ان اتائیوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، ڈرگ انسپکٹر کی گاڑی ورک پر نکلتے ہی دفتر میں موجود کالی بھیڑیں اتائیوں کے بنے وٹس ایپ گروپ میں اطلاع دے دیتے ہیں کہ گاڑی کا رخ کس جانب ہے اور اتائی میڈیکل سٹور اور اپنا کلینک بند کرکے غائب ہو جاتے ہیں، اہل علاقہ نے ہیلتھ کیئر مظفرگڑھ سی ای او ہیلتھ ٹیم کے ذریعے ان اتائیوں کی نشاندہی کر کے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قصبہ گجرات ونواح میںاتائیوں کی بھرمار، انسانی جانوں سے کھیلنے لگے
Nov 04, 2022