کامونکی(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف تحصیل کامونکی کے صدر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک اورمقامی پی ٹی آئی کے رہنماء چودھری علی وکیل خاں نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پی ٹی آئی قیادت عمران خان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے عمران خان پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایسی بزدلانہ کاریوں سے ڈرنے والے نہیں ،امپورٹڈ حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے وہ حقیقی آزادی کا رستہ نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو عوام ان چوروں کو انکے گھروں سے نکال لیں گے ۔س وقت عمران خان پوری پاکستانی قوم کی واحد امید ہیں عمران خان کو لوگ اپنے مسائل کا واحد حل سمجھتے ہیں عمران خان وہ واحدشخصیت ہیں جو پاکستان اور پاکستانی قوم کو ہر مسئلے سے نکالیں گے،انہوں نے کہا کہ جو سیاست کے میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ انہیں راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے التجا ہے کہ عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعا کرے۔
عمران خان پر حملے کی شدید مذمت ڈرنے والے نہیں:احسان اللہ ورک
Nov 04, 2022