امن دشمن عناصر کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے:یاسرخان بازئی

Nov 04, 2022


پشین(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ تحفظ عامہ کو ہر حال میں برقرار رکھا جائیگا۔ امن دشمن عناصر کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے گزشتہ روزڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار کی ہلاکت المیہ ہے پشین کے امن کو سبوتاڑکرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ۔ عوامی تعاون سے سماج دشمن عناصر کی مکمل بیخ کنی کرینگے ۔پشین میں ایک ہفتے کے اندردو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پرافسوس ہے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے ضلع پشین کے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ (کرایہ داری)ایکٹ کے تحت کارروائی تیز کریں اور اس سے متعلق اگلے اجلاس میں رپورٹ دیں ۔

مزیدخبریں