قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے گزشتہ ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او ز میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے،تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں 22انتہائی خطرناک ڈکیت گینگز کے 61ارکان، 543اشتہاری و عدالتی مفروران سمیت 941جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیاگیا، ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا گیا تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ، ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس قصور میں ڈی پی او سید عمران کرامت بخاری کی زیر صدارت تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم، ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان، ڈی ایس پی صدر حسن فاروق، ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ، تمام ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔